سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، کچھ دیر میں عدالت پیش کیا جائیگا

سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، کچھ دیر ...
سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، کچھ دیر میں عدالت پیش کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد انہیں کچھ دیر میں اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیخ راشد شفیق کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کچھ ہی دیر میں اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا، عدالت کے باہر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ راشد کو توہین مذہب کیس میں سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں ان کا عدالت سے 2روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا تھا جو آج مکمل ہو گیا ہے   اور اب ان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

مزید :

قومی -