چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی پر تحریک انصاف میں اختلافات، اسد قیصر، وقاص اکرم، جنید اکبر اور زین قریشی بھی امیدوار

چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی پر تحریک انصاف میں اختلافات، اسد قیصر، وقاص ...
چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی پر تحریک انصاف میں اختلافات، اسد قیصر، وقاص اکرم، جنید اکبر اور زین قریشی بھی امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کا معاملہ پھر لٹک گیا۔ شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے، ذرائع کے مطابق اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لئے لابی شروع کر دی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ اردو کرانیکل کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماوں نے شیر افضل مروت کوچیئرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی،ارکان کی رائے ہے کہ پارٹی کے سینئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چیئرمین شپ دینی چاہئے۔پارٹی ذرائع نے کہا کہ اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام سپیکر کو تحریری نہیں دیا، اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چیئرمین نہیں بن سکتا۔

مزید :

قومی -