سی ایس ایس 2023ءکے نتائج کا اعلان، 2.96 فیصد امیدوار کامیاب

سی ایس ایس 2023ءکے نتائج کا اعلان، 2.96 فیصد امیدوار کامیاب
سی ایس ایس 2023ءکے نتائج کا اعلان، 2.96 فیصد امیدوار کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی ایس ایس 2023ء کا رزلٹ جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مقابلے کے امتحان میں کل 13 ہزار 8 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، صرف 408 امیدوار امتحان پاس کر پائے۔جاری کئے گئے رزلٹ کے مطابق پاس امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد رہی۔واضح رہے کہ 2022ء میں سی ایس ایس امتحان میں 20ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا جن میں سے صرف 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، وائیوا میں 374 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔کامیاب ہونے والوں میں 223 مرد اور 151 خواتین امیدوار شامل تھے، تمام مراحل مکمل کرنے پر ایف پی ایس سی نے 237 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی تھی، جن میں 146 مرد اور 91 خواتین امیدوار تھیں۔

مزید :

قومی -