سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا

سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا
سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے تیز رفتار ڈالے نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں سی ٹی ڈی کے تیز رفتار ڈالے (گاڑی) کی ٹکر سے گھر کے باہر کھیلتا ہوا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے بچے کو کچلا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔ والدین اکلوتے بیٹھے ریحان کی اچانک ناگہانی موت پر شدت غم سے نڈھال ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو گاڑی کے نیچے روند کر ڈرائیور نے کچھ دیر کے لیے موبائل روکی اور پھر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔