ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم امور پر پریس کانفرنس کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل" ہم نیوز "کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اڑھائی بجے پریس کانفرنس کریں گے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی و دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔