ڈکیتی، چوری کی نان سٹاپ وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی، چوری کی نان سٹاپ وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    فیصل آباد(بیورورپورٹ)ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی درجن سے زائد موبائل فون زیورات چھ موٹر سائیکل ایک کار اور قیمتی اشیاءچھین کر فرار ہو گئے مدینہ ٹاﺅن کے ڈبلیو بلاک گلی نمبر12میں طلال سے دو نامعلوم ڈاکو پچاس ہزار روپے اور موبائل فون پیپلزکالونی ڈی گراﺅنڈ میں میزان بنک کے قریب عاطف سے دو ڈاکوﺅں نے پچیس ہزار روپے اور قیمتی اشیا چھین لیں پیپلزکالونی ہی کے علاقہ محلہ خالصہ کالج گلی نمبر چھ میں حسن رضا سے دو نامعلوم مسلح افراد نے پندرہ ہزر روپے اور موبائل فون جبکہ سبینا پارک پیپلزکالونی شہزادہ ہاشم سے دو مسلح ملزمان 80ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ خیابان کالونی میں محمود احمد کے گھر سے دو نامعلوم ستیانہ کے چک 434گ ب میں رستم علی سے تین ڈاکوﺅں نے بیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ملت ٹاﺅن کے چک 202ر ب میں سیف کے گھر کے تالے توڑ کر پچاس ہزار روپے کی نقدی کے علاوہ زیورات اور قیمتی سامان چرا لیا گیا سول لائن کے علاقہ الائیڈ ہسپتال سے معروف کی کارچوری ہو گئی منصور آباد کے میاں پنڈ سے گلزار کی موٹر سائیکل ریل بازار سے ملحقہ کچہری بازار سے اسد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی سول لائن کے علاقہ الائیڈ ہسپتال سے ولید کی موٹر سائیکل کوتوالی کے علاقہ ضلع کچہری سے مصطفی کی موٹر سائیکل رضا آباد کے علاقہ 219ر ب میں شبیر کے گھر سے چور نقدی زیورات قیمتی سامان لے گئے رضا آباد ہی کے نواز پارک میں ڈاکٹر جمیل کے گھر سے نامعلوم چور نقدی لیپ ٹاپ وغیرہ لے گئے ڈی ٹائپ کالونی کے محمدی چوک سے عارف کی ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری کر لی گئی اسی تھانہ کے علاقہ شبنم سینما کے قریب سے محمد عمر کی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔
ڈکیتیاں




مزید :

علاقائی -