کیپٹن صفدرنے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، مریم نواز کی آف شور کمپنیوں سے انکار ، عمران خان کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

کیپٹن صفدرنے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، مریم نواز کی آف شور کمپنیوں سے ...
کیپٹن صفدرنے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، مریم نواز کی آف شور کمپنیوں سے انکار ، عمران خان کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم کے داماد کیپٹن صفدرنے اہلیہ مریم نواز کی آف شور کمپنیوں سے انکار کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا عظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں لہذٰا انکی درخواستوں کو خارج کیا جائے ۔

سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکی اہلیہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں تاہم مریم نواز عمران خان کی طرف سے بتائے گئے اثاثوں کی کبھی مالک نہیں تھیں ۔

خاران میں نامعلوم سمت سے ایف سی چوکیوں پر راکٹ فائر ، گاڑی تباہ

کیپٹن صفدر نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے میری نااہلی کیلئے سپیکر کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ دفعہ 62اور 63کے تحت نااہلی کا دائرہ کار بہت محدود ہے ۔”سپریم کورٹ میں نااہلی کیلئے براہ راست درخواست آرٹیکل 225کے خلاف ہے جسے خارج کیا جائے ۔الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62کے تحت نااہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا ، میرے خلاف عمران خان نے جھوٹا مقدمہ بنایا جسے خارج کیا جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -