آسیان کی35ویں کانفرنس بنکاک میں شروع ہوگئی

آسیان کی35ویں کانفرنس بنکاک میں شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنکاک(آئی این پی/شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن  کی35ویں کانفرنس گزشتہ روز یہاں شروع ہوگئی کانفرنس کے دوران آزادانہ تجارتی نظریے او رممالک کے درمیان رابطوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی، افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،تھائی لینڈ کے وزیراعظم  پرایوٹ  چھن۔اوچھا  نے  خطے میں پائیداری  اور خوشحالی پیدا کرنے  کے بارے میں کہا  کہ ہمیں علاقائی  جامع اقتصادی شراکت داری  کے بارے میں کام جاری رکھنا چاہیے، اور اس سال اس پر مذاکرات مکمل کرلینے چاہیں،تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری  اور اقتصادی ترقی  کی رفتار تیز کی جاسکے، تھائی وزیراعظم نے عالمی تجارتی  تنظیم  اور  علاقائی اورزیریں علاقائی اقتصادی تعاون  فریم ورک  میں اقتصادی  ترقی کے مقاصد  اور کثیر الملکی تجارتی نظام کی حمایت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔تاکہ آسیان  اور خطے میں اقتصادی  ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ کانفرنس کا موضوع ”پائیداری برائے شراکت دار ترقی“ کے تحت کانفرنس کا آغاز ہوا ہے،آسیان کانفرنس کی صدارت  اس بار  تھائی لینڈ کے پاس آسیان کا قیام 1967میں عمل میں آیاتھا اس گروپ میں برونائی کمبوڈیا،انڈونیشیا،لاؤس،ملائیشیا، میانمر،فلپائن،سنگاپور،تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -