نشتر ہسپتال میں کینسر کا مفت علاج 

نشتر ہسپتال میں کینسر کا مفت علاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکومت پنجاب نے نشتر ہسپتال ملتان میں کینسر کے جدید ترین علاج کے لیے روبوٹک سائبر نائف مشین کی فراہمی کا اعلان کیا ہے،اِس ٹیکنالوجی سے کئی اقسام کے کینسر کا بغیر سرجری کے علاج ہو گا جو کہ خوش آئند ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو جنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں موجود تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا چاہئے۔ جنوبی پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف امراض میں مبتلا اور ایمرجنسی کے ہزاروں مریض نشتر ہسپتال میں علاج معالجہ  کے لیے لائے جاتے ہیں،مریضوں کے رش کی وجہ سے یہاں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں جن کے فوری ازالے کے لیے بھی صوبائی حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -