'قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر عمران خان اور پرویز الہی کے درمیان شدید اختلافات ، نجی نیوز چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

'قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر عمران خان اور پرویز الہی ...
'قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر عمران خان اور پرویز الہی کے درمیان شدید اختلافات ، نجی نیوز چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی  نیوز چینل 'ہم نیوز،نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر عمران خان اور پرویز الہی کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گیا ہے ۔ 

نجی نیوز چینل کے مطابق کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجو د ابھی تک عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ،اس حوالے سے  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی کی جانب سے درخواست آتے ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے درمیان مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے اختلاف پایا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ آج پرویز الہی اور مونس الہی نے عمران خان کی عیادت بھی کی تھی جس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ واقعےمیں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنانے اور پس پردہ عناصر سامنے لانے کا بھی اعلان کیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ  میں نے آرڈر کیے ہیں کہ واقعےکے محرکات معلوم کیے جائیں، یہ بھی دیکھا جائےکہ ملزم کے پیچھےکون ہیں، جوباتیں معلوم ہوں گی وہ میڈیا تک لائیں گے۔

مزید :

قومی -