میں انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی 9مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں،بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران روسٹرم پر آ گئیں،بشریٰ بی بی نے کہاکہ میں انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی 9مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں،جو اندر بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا،میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق اسلام آبادڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت بشریٰ بی بی روسٹرم پر آ گئیں،بشریٰ بی بی نے کہاکہ میں انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں،بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی کرکے سزا دی گئی،انصاف تو ہے ہی نہیں میں انصاف کیلئے نہیں آئی۔
بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں،بشریٰ بی بی نے کہاکہ میراکمبل ودیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں،ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں،جو اندر بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا،میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔