عمران خان کا طبی معائنہ، ذاتی معالج نے صحت تسلی بخش قرار دیدی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے صحت تسلی بخش قرار دے دی۔ 4 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔
بانی تحریک انصاف کا طبی معائنہ پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز کے ساتھ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس نے بھی کیا۔ تمام ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
ڈاکٹرز نے معمول کے مزید ٹیسٹ بھی تجویز کئے۔ طبی معائنے کی رپورٹ تیار، اسلام آباد ہائی کورٹ پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔
عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔