کراچی: سمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے صوبے میں 176 پمپس سیل کرنے کا حکم

کراچی: سمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے صوبے میں 176 پمپس سیل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت سندھ نے صوبے میں سمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176 پٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں سمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کےلیے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس سمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ سمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔