سٹیٹ بینک نے شرح سود میں بڑی کمی کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، جس میں شرح سود میں توقع سے زائد کمی کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کے جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا گیا۔
تجزیہ کاروں نے شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا تھا، لیکن مرکزی بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں، اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
نئے اعلان سے قبل بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد پر تھی، جو اب 15 فیصد پر آگئی ہے۔