جہلم،متعلقہ عملے کی ملی بھگت،کھٹارا گاڑیا ں سڑکوں پر رواں دواں

جہلم،متعلقہ عملے کی ملی بھگت،کھٹارا گاڑیا ں سڑکوں پر رواں دواں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار)جہلم جنرل بس اسٹینڈ سے دیگر علاقوں میں چلنے والی درجنوں سے زائد کھٹارا گاڑیا ں موٹر وہیکل ایگزامینر کی تصدیق سے سڑکوں پر رواں دواں ہیں جن کے فٹنس سرٹیفکیٹس آرٹی اے کے ماتحت عملہ کو مبینہ طور پر رقوم دے کر حاصل کئے گئے ہیں ان گاڑیوں کی کبھی بھی محکمہ کے ذمہ داروں نے فیزیکل چیکنگ نہیں کی صرف مقرر کردہ ایجنٹوں کے زریعے سرکاری خزانے میں ان کی فیسیں جمع کروائی جاتی ہیں اور فیزیکل چیکنگ نہ کروانے کے لئے الگ سے فیسیں وصول کی جاتی ہیں ، مجرمانہ غفلت نہ صرف حادثات کا سبب بن رہی ہے بلکہ ان کھٹارا گاڑیوں میں مسافروں کو سفر کرنا بھی محال ہو چکا ہے ، جبکہ اس حوالے سے موٹر وہیکل ایگزامینر کو دیاگیا سالانہ ریونیو کا حکومتی ٹارگٹ بھی غیر تسلی بخش نہ ہے جسے بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔دوسری طرف متعلقہ حکام کی اس مجرمانہ غفلت کے باعث گاڑیوں کی فٹنس کا مسئلہ مسافروں کی زندگیوں کے لئے شدید خطرہ بن چکا ہے گاڑیوں کی فیزیکل چیکنگ کا مکمل طور پر فقدان ہے ، ٹرانسپورٹرز جس طرح کی بھی گاڑی ہو اسے سڑک پر لے آتے ہیں جو کہ انسانی جانوں کے لئے تاحال رسک ہے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔