کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقے بجلی سے محروم

کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقے بجلی سے محروم
کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقے بجلی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ صبح تقریباً سوا 6 بجے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جس کے حوالے سے شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
بجلی سے متاثرہ علاقوں میں ڈیفنس ویو، اختر کالونی، محمود آباد، کشمیر کالونی، ٹیچرز سوسائٹی، ملیر، ماڈل کالونی، طارق بن زیاد کالونی، گلستان جوہر بلاک 8 اور نارتھ کراچی سرسید ٹاؤن شامل ہیں،گلبرگ، کلفٹن بلاک 4، گلشن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور کورنگی کے مختلف علاقے بجلی کے بریک ڈاؤن کا شکار بنے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث کراچی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے اور نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی منقطع ہے تاہم بحالی پر کام شروع کیا جا رہا ہے،یاد رہے کہ دو روز کے دوران بجلی کا یہ دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس سے آدھے سے زائد شہر بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوا۔