شرجیل اور اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا ؟چیف سلیکٹر نے واضح کر دیا

شرجیل اور اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا ؟چیف ...
شرجیل اور اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا ؟چیف سلیکٹر نے واضح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر  محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی  اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں، بطور سلیکٹر مجھے شرجیل، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن جب بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے،ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فائنل حکمت عملی ہیڈ کوچ اور کپتان بناتے ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے شرجیل اور اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر کہا کہ ان کھلاڑیوں کی فٹنس پر گزشتہ 2 سال سے بات چل رہی ہے لیکن ان کو فٹنس کے حوالے سے بات سمجھ نہیں آرہی ، چیف سلیکٹر نے مزید  کہا کہ بطور سلیکٹر مجھے شرجیل، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے اگر اس کو فولو نہ کیا تو یہ پوری ٹیم کو ڈسٹرب کرسکتا ہے,ان کا کہنا تھاکہ  اگر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے مجھے فٹنس اور فیلڈنگ کے لیے اوکے کا سائن دے دیا جائے تو مجھے ان کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ 

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -