پی ٹی آئی لاشیں گرانے ڈی چوک آرہی ہے؛ فیصل واوڈا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے اقتدار کے لیے پی ٹی آئی لاشیں گرانا چاہتی ہے۔ابھی جو مسئلہ ہے وہ 4اکتوبر اسلام آباد ڈی چوک کا دھرنا ہے کیونکہ اس دن پی ٹی آئی لاشیں گرانے ڈی چوک آرہی ہے۔ ارشد شریف کی شہادت کے پیچھے محرکات کیا تھے کس کو فائدہ ہونا تھا اور کیا ہونا تھا اس کو ڈھونڈنا ضروری ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ اچھی خبریں کل یا پرسوں سے آنا شروع ہوجائیں گی ۔پاکستان میں سب کچھ اچھا کرکے ایس آئی ایف سی دے رہی ہے فوج قربانیاں بھی دیتی ہے پولیس قربانیاں بھی دیتی ہے اور فرنٹ پر گولی بھی کھاتی ہے اور ہم سب سے زیادہ انگلیاں بھی اسی پر اٹھاتے ہیں جو حقائق ہیں وہ ہم جانتے ہیں لیکن ان کا سامنا کرنے سے شرماتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ابھی جو مسئلہ ہے وہ 4اکتوبر اسلام آباد ڈی چوک کا دھرنا ہے کیونکہ اس دن پی ٹی آئی لاشیں گرانے ڈی چوک آرہی ہے جب کہ ان کو پتہ ہے کہ یہ جگہ ریڈ لائن ہے لیکن پھر بھی وہ ادھر ہی آنا چاہیں تو تنازع تو جنم لے گا اور جب تنازع ہوگا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہتا اور اس کا فائدہ دشمن ملک اٹھاتا ہے ۔