بلاول بھٹو کے پاؤں میں فریکچر ڈاکٹر وں کا مکمل آرام کا مشورہ

بلاول بھٹو کے پاؤں میں فریکچر ڈاکٹر وں کا مکمل آرام کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے انہیں کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھر میں صوفے سے ٹکرانے کے باعث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بائیں پیر میں ہیئرلائن فریکچر ہوگیا۔ فریکچر کے باعث ان کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ جس کے باعث انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کردیا ہے۔ڈاکٹر نے بلاول بھٹو زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کو  کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم فریکچر کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری 

مزید :

صفحہ اول -