اجازت کے بغیر جلوس نکالنے پر40افراد  کیخلاف مقدمہ، پولیس کارروائی شروع

  اجازت کے بغیر جلوس نکالنے پر40افراد  کیخلاف مقدمہ، پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گگو منڈی(نامہ نگار)بلا اجازت ذوالجناح کا جلوس نکالنے اور اشتعال انگیز نعرہ بازی کرنے کے الزام میں 31نامزد اور40نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چک نمبر257۔ای بی میں یوم عاشور (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
کے موقع پر مسمی محمد حنیف کے مسکن سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس زیر انتظام وحید،شمشاد،شاہد،وحید عباس،اسد علی،اختر،غلام علی،تنویر عباس،ممتاز علی،مصطفےٰ،آ صف،کاشف،علی رضا،چاند،صداقت،مظہر علی،اظہر علی سکنائے 357۔ای بی تنویر مسیح،ظہور علی،منور،مرتضٰے،نسیم علی،افسر علی جٹ،شانی،عابد،جعفر،کاظم شاہ،منیر احمد،تنویر احمد، اصغر علی،مجلس ذوالجناح کا جلوس گھر سے باہر تقریباًسو میٹر گلی میں لے کر آ گئے جنہیں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاران نے روکا لیکن جلوس کے شرکا حکومت وقت کے خلاف نعرہ بازی کرتے اور مذہبی اشتعال انگیزی کرتے ماتم کرتے ہوئے آ گے بڑھتے رہے پولیس نے اے ایس آئی علی شیر کی رپوٹ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
مقدمہ