آزاد کشمیرحکومت نے 21نظرثانی شدہ منصوبوں کی منظوری دیدی

آزاد کشمیرحکومت نے 21نظرثانی شدہ منصوبوں کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (اے این این) آزاد کشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید آصف شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف سیکٹر میں 19ارب روپے کی لاگت سے 21 نظرثانی شدہ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں منظور کئے جانیوالے منصوبوں میں ہائیڈرل جنریشن ، فزیکل پلاننگ ، جنگلات ، ایجوکیشن ، اور ڈویلپمنٹ کے منصوبے شامل تھے ۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے تعاون سے مظفرآباد تا تاﺅ بٹ روڈ اور کہوڑی کمسر ٹنل کیلئے 10ارب کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق عوامی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومتی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -