ہیلتھ کمیشن کی بروقت کارروائی عطائی کے اڈے سے ماں او ر نوزائیدہ کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا

ہیلتھ کمیشن کی بروقت کارروائی عطائی کے اڈے سے ماں او ر نوزائیدہ کو سرکاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے گزشتہ روزبروقت کارروائی کرتے ہوئے عطائی کے کلینک سے ماں اورنوزائیدہ بچے کو سرکاری ہسپتال میں منتقل کر کے ان کی زندگیاں بچالیں اور مرکزکو سر بمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم نے قائم بھروانہ تحصیل شورکوٹ میں واقع نوشاب کلینک اور الٹراساؤنڈ سنٹر پر چھاپہ مارا ،جہاں پرلیب ٹیکنیشن موئیس نے سی سیکشن کیا ہو اتھا۔ٹیم نے ماں اور نوزائیدہ بچے کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال شورکوٹ میں منتقل کروایا،جس سے دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔موئیس خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے اپنے کلینک پر آپریشن کر تاتھا جبکہ وہ صرف لیب ٹیکنیشن ہے اور اس نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
دوسری جانب مختلف شہروں میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 77عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد،اٹک،گجرانوالہ،پاکپتن،خانیوال،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،جھنگ اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کے مطابق225علاج گاہوں پرچھاپے مارے اور77عطائیت کے مراکزکو بندکر دیا گیا جبکہ 62عطائیوں نے کاروباربند کر دیے ہیں۔سب سے زیادہ ڈی جی خان اورجھنگ ہر ایک میں 14اڈے سیل کیے گئے، فیصل آباد12، خانیوال11اوراٹک میں نوکاروبار بند کیے گئے۔