دیامر کے سکولوں پر حملے‘10مشتبہ افراد گرفتار

دیامر کے سکولوں پر حملے‘10مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چلاس (آئی این پی) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں اسکولوں پر حملوں اور انہیں جلانے کے واقعات پر 10(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کو داریل و تانگیر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔آئی جی گلگت بلتستان پولیس ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں مقامی لوگ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔سکول جلانے کے واقعات پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
دیامر؍ گرفتار