پاکستان میں ایک کنٹرولڈ جمہوریت متعارف کرائی جارہی،دھاندلی سے قائم کردہ حکومت زیادہ دیرتک نہیں چل پائے گی:سینیٹر سراج الحق

پاکستان میں ایک کنٹرولڈ جمہوریت متعارف کرائی جارہی،دھاندلی سے قائم کردہ ...
پاکستان میں ایک کنٹرولڈ جمہوریت متعارف کرائی جارہی،دھاندلی سے قائم کردہ حکومت زیادہ دیرتک نہیں چل پائے گی:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کنٹرولڈ جمہوریت متعارف کرائی جارہی ہے،کل کاقراردیاجانے والا مافیا اورڈاکو اگلی حکومت میں نئے پاکستان کے علمبردارہوں گے۔

 قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نےکہا کہ دھاندلی سے قائم کردہ حکومت زیادہ دیرتک نہیں چل پائے گی،دینی قوتیں بہت جلدحکومت بنائیں گی،ایک دینی ونظریاتی کارکن کے لیے پیمانہ کامیابی وناکامی نہیں بلکہ رب کی رضا ہے،مصر سے لیکرپاکستان تک جولوگ اسلام کومحض چندعبادات کی بجائے نظام حیات طورپرپیش کرتے ہیں ،پھرکچھ قوتیں اپنا کام دکھاتیں ہیں کیونکہ خلائی مخلوق کوکنٹرول ڈیموکریسی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کیخلاف اور اسلامی  وخوشحال پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 11اور12اگست کو منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوگا جس میں انتخابی جائزے سمیت مستقبل کا لائحہ عمل بنائیں گے۔  لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا مگر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، بہتر انتظامات کرنے کے باوجود نتائج کے وقت آپریشن ''ردوبدل'' نے سب پر پانی پھیر دیا، پارلیمنٹ میں نمائندہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں بدترین دھاندلی پر تحفظات رکھتی ہیں جس کیخلاف آٹھ اگست کو مرکزی وصوبائی الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے اور وائٹ پیپر شایع کئے جائیں گے،جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہے، ہم اپنی تنظیم کو ضلع ومقام کی سطح پر منظم اور کارکنوں کو متحرک کریں گے، حالیہ انتخابات میں دینی قوتوں نے ملک بھر سے 55لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں۔