چینی کی در آمد میں 6۔44، گندم کی در آمد میں 3ٓ1فیصد کمی، ادارہ شماریات

    چینی کی در آمد میں 6۔44، گندم کی در آمد میں 3ٓ1فیصد کمی، ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) چینی کی ملکی درآمد میں رواں سال جون کے دوران 44.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران چینی کی درآمدات کا حجم کم ہوکر 2 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جون 2018ء کے دوران 3 لاکھ 61 ہزار ڈالر کی چینی درآمد کی گئی تھی، اس طرح جون 2018ء کے مقابلے میں جون 2019ء کے دوران چینی کی درآمد میں 44 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔دریں اثناء گندم کی برآمد میں رواں سال جون کے دوران 31.01 فیصد کمی واقع ہوئی۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران گندم کا برآمدی حجم کم ہوکر 9.8 ملین ڈالر رہا جبکہ جون 2018ء میں 14.2 ملین ڈالر کی گندم برآمد کی گئی تھی، اس طرح جون 2018ء کے مقابلے میں جون 2019ء کے دوران گندم کی برآمد میں 4.4 ملین ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -