پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

  پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب کابینہ کا 16واں اجلاس وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں آج (پیر) کو منعقد ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس میں 20نکاتی ایجنڈے پر بحث،مختلف پراجیکٹ اور15ویں کابینہ کے اجلاس کی منظوری بھی دی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس میں انرجی 1973کے آئین کے آرٹیکل 154پر عملدرآمد اور کروڈ آئل پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں گریٹرتھل کینال کے پراجیکٹ فیز ٹواور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مالی امداد کی منظوری کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دی پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبٹانس ایکٹ 2018بورڈ آف ڈائریکٹرز آف پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹی ٹوٹ کاازسرنو تعین کیاجائے گا۔ڈائریکٹریٹ آف ری کلیمیشن اینڈ بروبیشن کی ازسرنو تعیناتی،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا طریق کار طے کیاجائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی تعیناتی اور سرچ کمیٹی،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کا طریق کار بھی طے کیاجائے گا۔اجلاس میں پنجاب رورل سپورٹ کمپنی کوپبلک سیکٹر کمپنیز لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ختم کرنے اورپنجاب ملٹی سٹوری بلڈنگ رائٹس،اونر شپ اینڈ مینٹینس ایکٹ 2019کاجائزہ لیاجائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں پنجاب انڈسٹریز کنٹرول آن اسٹیبلشمنٹ اینڈ انرلارجمنٹ آف سیمنٹ پلانٹ رولز 2019سمیت دیگر اہم معاملات زیرغور آئیں گے۔
 اجلاس

مزید :

صفحہ اول -