آصف زرداری بہادر اور غیور لیڈر ہیں،غلام محی الدین،سجاد نذیر

آصف زرداری بہادر اور غیور لیڈر ہیں،غلام محی الدین،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حافظ غلام محی الدین نے اپنی رہائش گاہ حالی روڈ پر سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی خصوصی تقریب منعقد کی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری سجاد نذیر‘ الطاف کیڑی‘ ڈاکٹر رفیق خان‘ عاقب سرور پیا‘بشارت بشی اور اقبال خاں سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پیپلز پارٹی حافظ غلام محی الدین اور چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پاکستان کے ایک بہادر اور غیور لیڈر ہیں انہوں نے بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے آپکو ایک بہترین سیاسی لیڈر کے طور پر منوایا ہے انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین سال نا کردہ کیسوں کی سزا بھگتتے ہوئے جیلوں میں گذار دئیے۔

ہم ان کی سالگرہ اس لئے مناتے ہیں کہ ہم کوان سے دلی محبت ہے وہ پاکستانی قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لیکر جائیں گے