بھارت اگر شیخ حسینہ کو پناہ دیتا ہے تو ۔۔۔؟ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اہم انکشاف کر دیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کا جھکاؤ بھارت کی طرف ضرورت سے زیادہ تھا، بھارت کو بھی اس متعلق فکر ہوگی۔ بھارت اگر شیخ حسینہ کو پناہ دیتا ہے تو اس کے بھی اثرات ہوں گے۔ بنگلادیش کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں۔
"جیو نیوز " کے مطابق سابق سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد نے پاکستان اور دیگر ممالک سے رابطے بند کیے تھے۔ حسینہ واجد نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی بہت کوشش کی۔
واضح رہے کہ ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔