کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ
کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے) کشمیری عوام نے اپنے حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور  وہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور ان کے مشکل وقت میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے   یوم استحصال کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ پروفیسر عبدالرؤف سومرو، ڈی او پرائمری سید اسلم شاہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، چیف میونسپل آفیسر عمرکوٹ سید ساجد شاہ، ضلع عمرکوٹ کے تمام محکموں کے افسران، کالجز، مختلف سرکاری اور پرائیوٹ سکول کے طلباء و طالبات،  سول سوسائٹی کے نمائندوں، این جی اوز، مختلف مذاہب کے علمائے کرام اور معزیز شہریوں نے ایک بڑی واک ریلی نکالی، اس موقع پر ریلی میں پاک فوج  کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ لگایا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا مقصد کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کو ظاہر کرنا ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلانا ہے، ریلی کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔