ٹام کروز کی بیٹی کی امریکہ کی سڑک پر روتے ہوئے ویڈیو وائرل
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی 18 سالہ بیٹی سوری کروز کو نیویارک کے شہر بروکلین کی سڑکوں پر روتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوری ایک فون کال کے دوران رو رہی تھیں اور شہر سے گزرتے ہوئے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔
سوری کروز کو اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر فون پر روتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ کال ختم ہونے کے بعد بھی اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھتی ہیں۔کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی سوری کروز نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اپنی والدہ کیٹی کے ساتھ نیویارک میں گزارا ہے۔یاد رہے کہ 18 سالہ سوری نے اپنے والد ٹام کروز کے ساتھ نہیں رہتیں ،دونوں نے آخری بار 2013 میں ملاقات کی تھی۔