تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتیوں نے زمین سے باہر ایسی جگہ پر قدم رکھنے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی، پاکستانیوں کے لیے لمحہ¿ فکریہ

تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتیوں نے زمین سے باہر ایسی جگہ پر قدم رکھنے کا اعلان ...
تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتیوں نے زمین سے باہر ایسی جگہ پر قدم رکھنے کا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی، پاکستانیوں کے لیے لمحہ¿ فکریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخ میں پہلی بار بھارت نے زمین سے باہر ایک ایسی جگہ پر قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2018ءمیں اپنا نام چاند پر جانے والے ممالک کی فہرست میں لکھوا لے گا۔ بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے ’انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او)کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ’چندریان 2مشن‘ کے تحت آئندہ برس مارچ کے آخر میں اپنی چاندگاڑی کو چاند پر بھیجنے جا رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق چندریان کے معنی چاند گاڑی یا چاند کا سفرکے ہیں۔ بھارت اس سے قبل بھی چاند کی طرف سفر کرنے کی کوشش کر چکا ہے لیکن ہر بار ناکام رہا ہے تاہم اس بار بھارتی حکومت اس مشن کے حوالے سے بہت پرجوش دکھائی دیتی ہے۔ آئی ایس آر او نے 2008ءمیں ’چندریان1مشن‘ کے تحت بھارت نے اپنے جزیرے سری ہری کوٹاسے خلائی جہاز چاند کی طرف روانہ کیا تھا۔ اس اس مشن پر 8کروڑ 30لاکھ ڈالر(تقریباً 8ارب 30کروڑ روپے) لاگت آئی تھی۔ یہ خلائی جہاز چاند کے مدار میں پہنچا لیکن پھر 14نومبر 2008ءکو چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو گیا۔
ناسا نے 2016ءمیں چاند کی سطح پراس خلائی جہاز کا ملبہ تلاش کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق چندریان 2مشن کا بجٹ 9کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً 9ارب 30 کروڑ روپے) رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ تاحال امریکہ وہ واحد ملک ہے جس نے چاند پر انسان کو اتارا، تاہم اس کے بعد کئی ممالک چاندگاڑیاں چاند پر بھیج چکے ہیں۔ سب سے آخر میں چین نے 2013ءمیں اپنی ’لونر روور‘ (Lunar Rover)چاند پر بھیجی تھی۔