روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب، پٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر ملے گا، مصدق ملک 

روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب، پٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر ملے گا، مصدق ملک 
روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب، پٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر ملے گا، مصدق ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مصدق ملک نے کہاہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات بڑے مثبت رہے ،روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا،روس نے کم قیمت میں خام تیل دینے کا وعدہ کیا ہے، روس نے پٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر دینے کا وعدہ کرلیاہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ روس جانا اس لئے اہم تھا کہ وزیراعظم نے کہاہر نوجوان کے پاس نوکری ہو، وزیراعظم نے کہاکہ کارخانے بند نہیں ہونے چاہئیں،ہم چاہتے ہیں ہر کارخانہ کی چمنی سے دھواں نکلتا رہے ،وزیراعظم کی ہدایت ہے ملک کو زراعت میں خودکفیل کرنا ہوگا،معیشت آگے بڑھے گی تولوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔
ان کاکہناتھا کہ آگے بڑھنے کیلئے ہمیں ترقی کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا،ملکی معیشت کو7 فیصد کی سطح ُپرلے جانا ہوگا،دنیا میں اضافی معاشی ترقی کیلئے ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافی چاہئے ہوتی ہے ،کم ازکم ایک فیصد اضافی انرجی گیس پٹرولیم بجلی چاہئے ،ہمیں ہر سال انرجی میں 8 سے 10 فیصد اضافہ کرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ وہ کونسی حکومت تھی جو کہتی تھی انرجی کی ضرورت نہیں ، ہمیں ترقی کیلئے انرجی چاہئے اور اب توانائی کو بڑھائیں گے۔