فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ 9دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہررضوی ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہوں گے۔