لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور،گجرات ،کھاریاں ،جہلم ، دینہ،ننکانہ صاحب ، قصور، وزیرآباد، پھالیہ اور سوہاوہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 15کلومیٹر جبکہ مرکز کھایاں کے قریب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکلے آئے۔