چنکی پانڈے نے پیسوں کے عوض جنازے میں رونے کی آفر ملنے کا اعتراف کرلیا

چنکی پانڈے نے پیسوں کے عوض جنازے میں رونے کی آفر ملنے کا اعتراف کرلیا
چنکی پانڈے نے پیسوں کے عوض جنازے میں رونے کی آفر ملنے کا اعتراف کرلیا
سورس: Instagram/chunkypanday

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار چنکی پانڈے نے اپنے کیریئر کے آغاز کے دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار پیسوں کے عوض جنازے میں شرکت کر چکے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں چنکی پانڈے نے بتایا کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کی آمدنی کا ذریعہ مختلف تقریبات میں شرکت کرنا تھا۔ ایک دن ایک آرگنائزر نے انہیں سفید کپڑے پہن کر ایک تقریب میں آنے کے لیے کہا اور یقین دہانی کروائی کہ انہیں اس کے بدلے پیسے ملیں گے۔

چنکی پانڈے کے مطابق، "میں مقررہ جگہ پر پہنچا اور دیکھا کہ سفید کپڑے پہنے لوگ جمع ہیں۔ جب اندر گیا تو سمجھ آیا کہ یہ جنازہ ہے۔ میں حیران رہ گیا اور سوچنے لگا کہ شاید آرگنائزر کا انتقال ہو گیا ہے۔ لیکن پھر آرگنائزر نے مجھے بتایا کہ مرحوم کے گھر والے چاہتے ہیں کہ اگر میں روؤں تو مجھے اضافی پیسے ملیں گے!"

ایکسپریس نیوز کے مطابق  چنکی پانڈے نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ ان کی زندگی کے عجیب ترین تجربات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا، "میرے لیے یہ ایک منفرد موقع تھا، اور ان دنوں کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کا مقصد صرف پیسے کمانا تھا۔"

مزید :

تفریح -