ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی کو کتنے لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ، چیئرمین پاشانے قائمہ کمیٹی میں اعدادوشمار شیئر کردیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام اجلاس میں پاشا کے چیئرمین نے وی پی این پالیسی پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی کو 9لاکھ 10ہزار ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا اجلاس ہوا،کمیٹی چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہاکہ وزارت آئی ٹی جو اقدام اٹھاتی ہے ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دیتی ہے،سمجھ نہیں آتی ہمارے پاس وزارت آئی ٹی کیوں ہے؟سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی تقاضے پورے کرتے ہوئے کوشش ہے انڈسٹری پر اثرات کم ہوں،چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ یکم جنوری سے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کردیں گے،وی پی این کی لائسنسنگ سے مسئلہ حل ہو جائے گا، انٹرنیٹ وی پی این کی وجہ سے سلو نہیں،کمیٹی ارکان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ مجموعی طور پر سست ہے،سینیٹر افنان اللہ خان نے کہاکہ انٹرنیٹ فائر وال کی وجہ سے سست ہو سکتا ہے۔