تحریک انصاف کو صوبے سے کوئی مطلب نہیں ، صرف بانی کیلئے کام کرنا ہے: امیر مقام

تحریک انصاف کو صوبے سے کوئی مطلب نہیں ، صرف بانی کیلئے کام کرنا ہے: امیر مقام
تحریک انصاف کو صوبے سے کوئی مطلب نہیں ، صرف بانی کیلئے کام کرنا ہے: امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے سے کوئی مطلب نہیں، انہوں نے صرف اپنے بانی کے لیے کام کرنا ہے۔

 گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت و میزبانی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔اے پی سی میں آفتاب شیرپاؤ، میاں افتخارحسین، امیر مقام، پروفیسر ابراہیم، محمد علی شاہ باچا، محسن داوڑ،سکندر شیرپاؤ اور مولانا لطف الرحمٰن نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کی۔

"جنگ " کے مطابق امیر مقام کا کہنا تھا کہ جو کام خیبر پختون خوا حکومت کا تھا، گورنر کو کرنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ کے پی کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے تھی، اے پی سی صوبے کے امن، وفاق سے اپنا حق لینے کے لیے ہے۔ اے پی سی میں وزیرِ اعلیٰ کی شرکت نہ کرنا، کیا مناسب ہے؟