صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف  علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا۔

"جیو نیوز " نے ذرائع قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایا کہ  مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نےگزشتہ دنوں اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا ہے اور صدر کے بل واپس بھجوانےکے بعد حکومت پارلیمنٹ  کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نےآئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سےمشروط کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے جس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔