پاک ایران گیس لائن منصوبہ 2017 ء تک مکمل ہونے کا امکان

پاک ایران گیس لائن منصوبہ 2017 ء تک مکمل ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)سال دوہزار سترہ کی ابتدا تک پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ایران کی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دوہزار سولہ سے گیس فراہمی کے لئے ایران سے بات چیت جاری ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کا کام کیا جارہا ہے، اور یہ دوہزار سولہ کے اختتام یا دوہزار سترہ کی ابتدا تک مکمل ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ دوہزار سولہ تک ایرانی حکام سے گیس کی فراہمی کے لئے بات چیت جاری ہے، وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ شہروں اور دیہاتوں تک گیس کی فراہمی کے لئے ایک کے بجائے تین یا چار پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی۔

مزید :

کامرس -