’ اگلے 15 سے 20 دن میں آپ سب لوگ گھبراجائیں گے کیونکہ ۔۔۔‘ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے جلسوں سے عدلیہ نہیں گھبرائے گی بلکہ اگلے 15 سے 20 روز میں سب لوگ گھبراجائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ’نواز شریف جتنے بڑے مرضی جلسے کرلیں لیکن عدلیہ نہیں گھبرائے گی بلکہ اگلے 15 سے 20 دن میں آپ گھبراجائیں گے ، آپ آئین کے آرٹیکل 190 کو سامنے رکھیں جو کہتا ہے کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے تابع ہیں‘۔
خیال رہے کہ حامد میر کی اگلے 15 سے 20 روز سے مراد شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے فیصلے سے بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس مہینے سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی 6 مہینے کی مہلت ختم ہورہی ہے۔
حامد میر نے کہا کہ وہ جوڈیشری کے ساتھ کسی کی بھی محاذ آرائی کے حمایتی نہیں ہیں لیکن عدلیہ بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔ نواز شریف پرویز مشرف کے معاملے پر مکا لہراتے ہیں اور احسن اقبال بھی انہیں پاکستان لانے کا مطالبہ کرتے ہیں ، یہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لے، خادم رضوی نے بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو بہت گالیاں دی تھیں اس کا بھی نوٹس لیں۔