کچھ لوگ اپنے گاﺅں کانام جاتی امرارکھتے ہیں لیکن کشمیریوں کاغم نہیں رکھتے : آصف علی زرداری

کچھ لوگ اپنے گاﺅں کانام جاتی امرارکھتے ہیں لیکن کشمیریوں کاغم نہیں رکھتے : ...
کچھ لوگ اپنے گاﺅں کانام جاتی امرارکھتے ہیں لیکن کشمیریوں کاغم نہیں رکھتے : آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج نواز شریف نے مظفرآباد میں جاکر کشمیر کی بات نہیں کی ، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ وفا کرنا ہی نہیں چاہتے، کچھ لوگ اپنے گاﺅں کا نام جاتی امرا رکھ لیتے ہیں مگر کشمیر یوں کو غم نہیں رکھتے، میاں صاحب کشمیر جاکر اگر کشمیر کے بارے میں بات نہیں کرنی تو وہاں جاتے ہی کیوں ہیں؟سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھارت کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا تھا جس کی کاپی میرے پاس موجود ہے تاہم فوج راضی نہ ہوئی اور جب اسے دکھایا گیا تو فوج کے جنرلز اٹھ کر چلے گئے ۔ 

لاہور میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہمیاں صاحب نے پاکستان کا جو حشر کردیا ہے ،اب پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو ٹھیک کر سکتی ہے ۔میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ سی پیک قرضہ لینے والی ایک کمپنی ہے ۔ یہ سی پیک سے رستے اور ٹرامیں بناتے ہیں اور ان رستوں کے ذریعے یہ عوام کے مسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ سی پیک کے ذریعے ہم خطے کی معاشی طاقت بن سکتے ہیں ، چین کئی ٹریلین ڈالر ز کی اشیائے خوردونوش برآمد کررہا ہے مگر ہم اپنی چینی تک برآمد نہیں کرسکتے۔آئندہ عام انتخابات آزادانہ اور شفاف ہوں گے ، میں ، بلاول اور آصفہ انتخابات میں حصہ لیں گے ، ہم تینوں قومی اسمبلی میں جاکر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے جلسے میں کہا تھا کہ ہم جب چاہیں آپ کی حکومت گرا سکتے ہیں ، میاں صاحب اب بلوچستان میں آپ کی حکومت نہیں رہی، آپ کے رویوں سے تنگ آکر لوگوں نے آپ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ، اپنی بادشاہت کو مضبوط کرنے کیلئے آپ نے پاکستان کی جڑیں کاٹیں،کشمیر میں ایک سرمایہ دار سے مل کر کشمیریوں کو منڈیٹ چوری کیا ، ہم نے آپ کو چلنے دیا کیوں کہ ہم سمجھتے تھے کہ آپ جمہوریت کو سمجھیں گے،مگر آپ نے ہماری بات کو سمجھا نہیں، اگر اس مرتبہ نواز شریف کو چھوڑ دیا تو اللہ بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا، اب ان کو نکالنا پڑے گا، اب چھوڑنا نہیں،انہوں نے چار سال میں تین گناقرضہ لیا ، اسے کون اتارے گا؟ میاں صاحب قومی چور ہیں، وہ غریب اورمزدوروں کے چورہیں، اب ہم ایسے درندے کو برداشت نہیں کرسکتے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عدالت میں کہا کہ مشرف کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں اور آپ ڈراما بازی کے طور پر کہہ رہے ہیں مشرف کو ہم لائیں گے۔ ہم نے ایران سے گیس لائن کا معاہدہ کیا، تاہم اس حوالے سے منصوبے پر موجودہ حکومت کو وزیر خزانہ مجھ سے وعدہ کرکے پھر گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ سے ایک بل منظور کروالیا ہے جس کے بعد عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوسکتی، وعدہ کرتا ہوں آئندہ الیکشن شفاف ہوں گے۔