بچے پرتیراب پھینکنے کامقدمہ،خاتون کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور

  بچے پرتیراب پھینکنے کامقدمہ،خاتون کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

گرفتار خاتون ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر توسیع کرنے کی استدعا منظور کر لی ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق چند روز قبل سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔جس پر بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں  اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تفتیش کرنے کے بعد بچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔اور ملزمہ کو تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ تاہم مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرانے کے لیے پراسیکیوشن کو بھجوا دیا گیا ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔
تیزاب