مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی، پیغام جاری کر دیا

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی، پیغام ...
مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی، پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں واقع سعودی سفارتخانے کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔ جمال خاشقجی اپنی سعودی بیوی کے ساتھ طلاق کی دستاویزات لینے سفارتخانے گئے تھے لیکن کبھی واپس نہیں نکل سکے۔ وہ طلاق کی دستاویزات لے کر اپنی ترک منگیتر خدیجہ چنگیزی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے۔ ان کے قتل کے بعد اب تک ان کی منگیتر خدیجہ چنگیزی خاموش تھیں لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ روز برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ چنگیزی نے کہا ہے کہ ”دنیا جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں ناکام رہی ہے بلکہ الٹا ریاست کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتی ہے۔“
خدیجہ چنگیزی، جو ترکی کی معروف سکالر اور فعالیت پسند ہیں، نے کہا کہ ”جمال خاشقجی کے قتل کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور دنیا سعودی عرب پر معنی خیز پابندیاں نہیں لگا سکی۔ دنیا کی اس سردمہری سے سعودی عرب کو یہ پیغام گیا ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے اور کوئی اسے روکنے والا نہیں ہے۔دنیا جس طرح جمال خاشقجی کے قتل کو بھلا کر آگے بڑھ گئی ہے، اس سے سعودی ریاست کو شہ ملی ہے۔“ 37سالہ خدیجہ چنگیزی نے اپنی گفتگو میں مطالبہ کیا کہ امریکہ سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکے اور امریکہ میں موجود سعودی سفارتخانے بند کیے جائیں۔