کالعدم ٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ افغانستان میں ہلاک

کالعدم ٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ افغانستان میں ہلاک
کالعدم ٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ افغانستان میں ہلاک
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالا کنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان کے شہرجلال آباد میں ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق مفتی بورجان ٹی ٹی پی کےسابق امیر ملا فضل اللہ کادست راست تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نے مفتی بورجان کو حال ہی میں مالاکنڈ ڈویژن کا گورنر مقررکیا تھا۔افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 19 جنوری کو مفتی بورجان کی گاڑی پربم حملہ ہوا تھا جس میں مفتی بور جان شدید زخمی اور  ڈرائیور ہلاک ہوا تھا,  اس  حملے کے بعدمفتی بورجان شدید زخمی حالت میں فرار ہونےمیں  کامیاب ہو  گیا  تھا  تاہم  اب  اس  کی  ہلاکت  کی  اطلاعات  ہیں۔کالعدم ٹی ٹی پی کے مفتی بورجان کی افغانستان میں ہلاکت کی سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہوسکی۔