بھارت میں ایک اور لٹل ماسٹرآگیا، کرکٹ میں 1009رنز کا عالمی ریکارڈ بناڈالا

بھارت میں ایک اور لٹل ماسٹرآگیا، کرکٹ میں 1009رنز کا عالمی ریکارڈ بناڈالا
بھارت میں ایک اور لٹل ماسٹرآگیا، کرکٹ میں 1009رنز کا عالمی ریکارڈ بناڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) شائقین کرکٹ کے لیے بھارت سے بڑی خبر آگئی ہے جہاں ایک سکول بوائے نے 1009رنز کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، وہ کسی بھی طرح کی کرکٹ میں ایک اننگز میں اتنے رنز بنانیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کلیان میں سکول میچ کے دوران پرانیودھن ویڈ نے 323گیندوں پر 59چھکوں اور 129چوکوں کی مدد سے 1009رنز بناڈالے ، بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ ناٹ آﺅٹ رہے تاہم کے سی گاندھی سکول نے ریکارڈ 1465پر اننگز ڈکلیئرکردی۔سکول اننگز کو ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے آفیشل ڈکلیئرکررکھاہے ۔
رکشہ ڈرائیور کے بیٹے15سالہ پرانیودھن کی اس پرفارمنس نے حکومت کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور صوبائی حکومت نے اس کی کفالت اپنے ذمہ لے لی ۔
لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی میدان میں آگئے اور ٹوئیٹر پر اپنی ٹوئیٹس میں پرانیودھن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ خوب ، سخت محنت کی ، آپ کو نئی بلندیوں کو چھونے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -