نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 21 رنز سے شکست دے دی
تورنگا (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 21 رنز سے شکست دے دی ۔
نیوزی لینڈ کے ماﺅنٹ مونگانوئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ روز ٹیلر نے 90 ، کولن منرو نے 87 اور نیشم نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے 2 اور پردیپ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 320 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 298 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ سری لنکن بلے باز پریرا کے 140 اور گناتھیلاکا کے 71 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 3 ، ہینری اور نیشم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔