دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں جاگری، 4 افراد جاں بحق
دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالا کنڈ (ویب ڈیسک) شرینگل گرڑی کے مقام پر رات گئے ایمبولینس گاڑی برف میں پھسل کر دریا پنجکوڑہ میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں کیں۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔