حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوے ٹھس، مرغی کا گوشت 750روپے فی کلو ہو گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں سے ہوا نکل گئی، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔
راولپنڈی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا،راولپنڈی میں زندہ مرغی 412روپے کلو میں فروخت ہو نے لگی جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو ہو گئی۔
ادھرپشاور میں بھی مرغی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 25روپے اضافے کے بعد 510روپے ہو گئی۔
لاہور میں بھی مرغی کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا، صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت 693روپے مقرر ہو گئی،گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595روپے تھی،مرغی کےگوشت کی قیمت اچانک بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔