کرم واقعہ، سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او احمدی شمع کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ ڈی سی کرم صدی سے بگن آرہے تھے، 25 کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔