جنرل ہسپتال : سال میں 13 لاکھ 90ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا

جنرل ہسپتال : سال میں 13 لاکھ 90ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال کو ’’مریض دوست ماڈل ‘‘ ادارے میں تبدیل کرنے کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے علاج معالجہ کے غرض سے ایسے مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے شعبہ طب کو انسانیت کی تکریم کے طور پر نئی جدتوں سے روشناس کرانے میں مدد ملی ہے ۔پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کمپیوٹرائزڈ اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو پروگرام شروع کرنے سے کارکردگی میں اضافہ ہواجبکہ ایل جی ایچ صوبے کا واحد شفاخانہ ہے جہاں ایوننگ آؤٹ ڈور شفٹ سے سرکاری و نیم اداروں کے ملازمین و شہری بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ تمام شعبوں میں سینئر ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کنسلٹنٹ کی دستیابی، جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے گذشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں 13لاکھ 90ہزار 820 مریض آئے جنہیں صرف ایک روپے کی پرچی کے عوض تمام سہولیات فراہم کی گئیں
جو حکومت پنجاب کی عوام دوست صحت مندانہ پالیسی کا آئینہ دار ہے جبکہ پانچ سو بستروں پر مشتمل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی تعمیر مکمل ہونے پر نہ صرف دماغی امراض اور حادثات کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز امتیاز ،اے ایم ایس ڈاکٹر جنید مرزا و دیگر انتظامی ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ پرنسپل ایل جی ایچ نے گذشتہ برس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں 5لاکھ 92ہزار 813 مریضوں کو ادویات، آپریشن کا سامان، سی ٹی سکین سمیت تمام تشخیصی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔









آؤٹ ڈور میں 7لاکھ 98ہزار 7مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ پچھلے 12ماہ میں 57 ہزار 946 مریضوں کو داخل کیا